Featuredسندھ

پی پی رہنما اپنے طور پر امداد تقسیم کر رہے ہیں

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت تھی پارٹی کے لوگ راشن خاموشی سے دیں۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفید پوش افراد کے لیے رات کے اندھیرے میں راشن پہنچا دیتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر پی پی رہنما اپنے طور پر امداد تقسیم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت تھی پارٹی کے لوگ راشن خاموشی سے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے وفاق سے مل کر لوگوں کے ریلیف میں حصہ ڈالیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا،36فلاحی تنظیموں کے ذریعے 2 لاکھ 15ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، سندھ حکومت نے 1ارب 8 کروڑ روپے راشن کی مد میں ریلیز کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زکوة کی مد میں سندھ حکومت نے 60 کروڑ روپے ریلیز کیے، سندھ حکومت نے 6 ہزار فی خاندان زکوة تقسیم کی، زکوة کی مد میں 6 ہزار روپے منتقل ہوچکے اور مستحقین نے نکال بھی لیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close