Featuredاسلام آباد
مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی اور ذات پر حملہ قرار دے دیا
ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے ملازمین کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا، اعظم خان وزیراعظم کے گرد حصار بنا کر مرضی کے فیصلے کررہے ہیں، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے۔
آٹا چینی بحران کے معاملے پر ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے چیف فنانشل آفیسر سے بھی تحقیقات کی ہے،ایف آئی اے اہلکار 20 مارچ سے جہانگیر ترین کے دفاتر میں موجود ہیں۔
جہانگیر ترین نے بھی ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے ریکارڈ تحویل میں لینے کی تصدیق کردی ہے، ایف آئی اے اہلکاروں نے دفاتر سے ریکارڈ، کمپیوٹر بھی تحویل میں لے لیے۔