بیجنگ: چین میں گزشتہ روز سے اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
چین نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے، چینی حکومت بروقت حکمت عملی اور عوامی تعاون سے وبائی مرض کو شکست دینے میں تقریباً کامیاب ہوچکی ہے۔ چین میں گزشتہ روز سے اب تک ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔
چین میں اب کے مقامی کیسز رپورٹ ہونا تقریباً بند ہوگئے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور وہاں معمولاتِ زندگی اب بحال ہوگئے۔
چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں جن شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اور جن مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں وہ تمام شہری غیرملکی ہیں۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔