Featuredاسلام آباد

احساس پروگرام کے ذریعے غریب خاندانوں میں کل سے رقم تقسیم ہوگی

کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کل سے شروع ہورہا ہے، اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، ڈھائی ہفتوں میں کوئی خاندان محروم رہ گیا تو فنڈز سے رقم دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، رقم تقسیم کا مرحلہ 2 سے ڈھائی ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی مدد سے نچلی سطح پر مزید غریب لوگوں کو ڈھونڈین گے، احساس پروگرام کے ذریعے 144 ارب روپے نچلی سطح تک دئیے جائیں گے، 14 اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے سے مزدوروں کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا بیماری سے 100 میں سے ایک یا ڈیڑھ انسان مر سکتا ہے،ہم سب کو سمجھنا چاہئے احتیاط سے بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، بیماری کے بدترین اثرات سے بچنا ہمارے ہاتھ میں ہے، زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں تو بیماری تیزی سے پھیلتی ہے یہ سب سے خطرناک ہے، جن لوگوں کو بیماری لگتی ہے ان میں سے 85 فیصد لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑے گا، کرونا سے متاثرہ 4 یا 5 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہیں اسپتال جانا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close