مہلک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 17 لاکھ پہنچ گئی
دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جب کہ اب تک صرف پونے چار لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 5 لاکھ سے سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18,849 ہو گئی ہے جب کہ امریکا میں اب تک 18,747 مریض کرونا کا شکار ہو چکے ہیں
اسپین میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کووِیڈ-19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 81 ہو گئی ہے، فرانس میں ہلاکتیں 13 ہزار 197 تک پہنچ گئیں جب کہ 1 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔
برطانیہ میں اگرچہ کیسز کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں لیکن اموات کی تعداد کا تناسب زیادہ ہے، اب تک برطانیہ میں کرونا وائرس سے 8958 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 73 ہزار 758 ہے۔
بیلجئم میں کرونا وائرس سے 3019 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 26،660 افراد متاثر ہو چکے ہیں، سعودی عرب میں کرونا سے 47 افراد ہلاک جب کہ 3651 افراد متاثر ہیں، بھارت میں وائرس سے 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7600 افراد متاثر ہیں۔