بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ،ہزاروں وطن واپسی کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں ،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،وطن واپسی کیلئے ،ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکلیف کا مکمل احساس ہے ،پاکستانی سفارتخانوں کو پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں ،وطن واپسی کیلئے ،ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور واپسی کیلئے کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں ،زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ سفارتی عملہ بیرون ملک تبلیغی جماعت کے افراد سے مکمل رابطے میں ہے۔