Featuredاسلام آباد
مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم
اسلام آباد: نقد رقم کی تقسیم احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کی جارہی ہے
حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے سے زائد نقد تقسیم کردی۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت
اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے،
پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے
جب کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔
آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے،
بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور
گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔