Featuredانٹرٹینمنٹ

اوورسیز پاکستانی مشکل گھڑی میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم پاکستان کی ہم آواز بن گئیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم کوویڈ 19 کے سبب آگے آئیں اور وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ملک کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کا حصہ بنیں اور اپنے شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close