کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ راشن تقسیم کے تمام پیسےکہاں گئے،کس کودیئے؟۔
وفاقی کابینہ کے اراکین نے کرونا اقدامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاٹھارویں ترمیم کےتحت صوبوں کوفیصلوں کاحق دیا مگر سندھ نے وزیر اعظم کی آواز پر لبیک نہیں کیا اُس کے سوا تمام صوبوں نے وزیراعظم کی آوازپر لبیک کہا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خوف کاشکارعوام کولمبی لمبی پریس کانفرنس میں الجھایاجارہا ہے، سندھ نےسب سےپہلےلاک ڈاؤن کیا، مگر سب سے زیادہ اموات بھی وہیں ہوئیں ہیں، اس کا مطلب حکومت جن اقدامات کا دعویٰ کررہے وہ کر نہیں رہی، وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت لوگوں کوبھوک سے مرنےسے بچانےمیں ناکام ہے، راشن تقسیم کے تمام پیسےکہاں گئے،کس کودیئے؟۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راشن تقسیم کے پیسے عوام کے پاس نہیں پہنچتے مگر بلاول ہاؤس ضرور جاتے ہیں۔
فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےآئینی اختیار کے مطابق فیصلہ کیا، اب ہمیں اُن کی تجربہ کاری کے نتائج کا انتظار ہے، کراچی کے علاقہ اندرون سندھ پربھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں، وزیراعلیٰ بارہ ارب کا حساب آج بھی نہ دے سکے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحب، پریس کانفرنس سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ عوام کی حقیقت میں خدمت کریں۔