لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔
سردار عثمان بزدار نے رقم کی شفاف تقسیم کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔