Featuredدنیا

لاک ڈاؤن کے منفی اثرات

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا میں جزوی یا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے

لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں گھریلو معاملات میں بگاڑ کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے بلکہ اس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن میں پہلی بیوی کے میکے چلے جانے پر دوسری شادی کر رہے ہیں اور کچھ لوگ ایک بیوی کے پاس رہ جانے کے بعد دوسری بیوی کے پاس جانے کو پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی ہوا جہاں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے رہ جانے پر دوسری شادی کرلی۔

پلی گنج کے شخص دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے دھیرج کمار کی اہلیہ دلہن بازار کے علاقے میں اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئیں اور ان کا نکلنا مشکل ہوگیا اور بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شوہر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ہی ریاستی و مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کا نکلنا مشکل ہوگیا تو ان کے شوہر نے کچھ اور سوچنا شروع کردیا۔

بیوی کے دور رہنے اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے دھیرج کمار پریشان ہوگئے اور بعد ازاں انہوں نے اپنی سابق خاتون دوست سے رابطہ کیا اور ان سے دوسری شادی کرڈالی۔

رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے پولیس میں مقدمہ دائر کروادیا

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close