Featuredانٹرٹینمنٹ
حکومت سے اپیل ہے بے روزگار خواتین کو بھی فنڈز دیے جائیں
حدیقہ کیانی کی وزیراعظم سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز بنانے کی درخواست
گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بے روزگار ہو گئی ہیں۔
ملک بھر کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بے روزگار خواتین کو بھی فنڈز دیے جائیں۔
گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایسے ایس او پیز بنائے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔