FeaturedUncategorizedتجارت

ایشیائی ٹریڈنگ میں امریکی خام تیل کی قیمت مثبت زون میں آگئی

کراچی : عالمی منڈی میں امریکی خام تیل جہاں بدترین گراوٹ کا شکار ہوکر صفر کی سطح پر ہے تو وہیں ایشیائی ٹریڈنگ میں امریکی خام تیل کی قیمت مثبت زون میں آگئی ہے۔

مئی کے فیوچر سودوں کی سیٹلمنٹ کے آخری دن پر امریکی خام تیل کی قیمت تاریخ کی حیرت انگیز کم ترین سطح پر آنے کے بعد مثبت زون میں دیکھی گئی۔

دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل 38 ڈالر فی بیرل اضافے سے 10 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگیا جب کہ اس دوران برینٹ خام تیل 3 فیصد کمی کے ساتھ 25 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگیا۔

ایشیائی ٹریڈنگ میں عالمی گیس کی قیمت کو ایک ڈالر 92 سینٹس کی سطح پر مستحکم دیکھا گیا جب کہ عالمی منڈی میں ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک سے 3 فیصد کمی کےساتھ مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں 107 فیصد تک کی ناقابل یقین کمی دیکھی گئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی جس میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں سال جنوری سے دنیا بھر میں کورونا بحران کے باعث طلب میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں ۔

گزشتہ دنوں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کرنا ہے۔

معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب بھی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close