Featuredتجارت

آج مارکیٹیں کھولنے کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے

کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے منگل تک مارکیٹیں کھولنے سے متعلق وقت مانگا تھا جو آج رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا

لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کو دیا گیا وقت آج(12 بجے) ختم ہوگیا، تاجر اتحاد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراجہ کا کہنا ہے کہ تاجروں نے آج دوپہر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں کھولنے میں حکومت نے روکا تو لائحہ عمل طے کریں گے ، مجبوری میں ملازمین کو فارغ اور بجلی گیس بل کی ادائیگی روک سکتے ہیں۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعیدغنی اور ناصرشاہ فون پر جواب تک نہیں دے رہے، سندھ حکومت نے تاجروں سے رابطہ نہیں کیا۔

آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی سے مشاورت کی تھی، مشاورت سے مارکیٹیں کھولنے کا پلان تیار کرلیا تھا، حکومتی کمیٹی نے آج تک فیصلہ کرنے کا وقت مانگا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close