FeaturedUncategorizedدنیا

کورونا کی دوسری لہرزیادہ خطرناک اورتباہ کن ہوسکتی ہے

امریکی سائنسدان نے خبردار کیا ہےکہ امریکا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈیزز کنٹرول کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا میں زکام کے سیزن کے آغاز کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوسکتی ہے۔

انہوں نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ آئندہ آنے والے مہینوں کو تیاری کے لیے استعمال کریں اور زکام کے لیے ویکسینیشن کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہےکہ آئندہ موسم سرما میں وائرس امریکیوں پر پھر حملہ کرے اور یہ موجودہ وائرس سے زیادہ خطرناک اور مشکل ہوگا۔

سائنسدان نے مزید کہا کہ امریکی عوام ایک ہی وقت میں کورونا کی عالمگیر وبا اور اور زکام کی وبا سے دوچار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں وائرس زکام کے عام سیزن میں آیا جو خود نظام صحت پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور اگر ایک ساتھ دو وبائیں اپنی بلند سطح پر ہوں تو یہ صحت کے نظام کے لیے انتہائی خراب ہوتا ہے اس لیے آئندہ زکام کے سیزن کے لیے پہلے سے ویکسینیشن کرائیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں 8 لاکھ سے زائد کورونا کے مصدقہ کیسز ہیں اور تقریباً 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close