Featuredاسلام آباد

کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ڈاکٹرز،نرسز وائرس کا شکار

ملک میں کورونا سے متاثرہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد245 تک جا پہنچی

ملک بھر میں 119 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں۔

کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ پروفیشنلزسے متعلق رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی ، ہیلتھ پروفیشنلز کےبارے میں رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 78 ہیلتھ پروفیشنلز آئسولیشن میں داخل ہیں جبکہ کورونا سے 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق 2ہیلتھ پروفیشنلز کا تعلق گلگت بلتستان، ایک اسلام آباد سے ہے، ملک میں کورونا سے ابتک33 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close