Featuredدنیا

سویڈن کی شہزادی نے کورونا کے خلاف اپنی خدمات پیش کردیں

شہزادی صوفیہ نے کورونا وائرس کے خلاف اسٹاک ہوم ہسپتال میں نرس کے طور پر کام شروع کردیا

سویڈن کی شہزادی 35 سالہ صوفیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہسپتال میں ملازمت اختیار کرلی۔

شہزادی 3 روز کی میڈیکل ٹرینگ کے بعد طبی عملے میں شامل ہوئیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکیں۔

سویڈین شاہی گھرانے سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا وقت ہے جہاں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے اوپر سے کام کا بوجھ کچھ کم ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق صوفیہ براہ راست کورونا کے مریضوں کے ساتھ کام نہیں کریں گی بلکہ وہ اس دوران ڈاکٹرز اور نرسز کو دیگر کاموں میں مدد فراہم کریں گی۔

شہزادی اور ان کے ساتھ ٹریننگ لینے والے تمام افراد اس دوران صرف اور صرف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مدد کے لیے ہسپتال میں موجود رہیں گے، انہیں مریضوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں۔

سویڈن میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 1500 سے زائد افراد اس وائرس سے اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close