Featuredسندھ

ہمیں سعودی حکومت کی طرز کے فیصلے کرنے چاہییں

کراچی : خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ دھکیلیں، اگلے2سے4ہفتے پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹراشرف نظامی نے اگلے2سے4ہفتے پاکستان کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم اورصدر نے جو اعلانات کئے ان پر نظر ثانی کریں ، ہمیں بھی سعودی حکومت کی طرز کے فیصلے کرنے چاہییں۔

ڈاکٹراشرف نظامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ دھکیلیں، اگلے2سے4ہفتے پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں، خدا نہ کرے وہ وقت آئے کہ ہمیں سڑکوں پرعلاج کرناپڑے۔

صدرپی ایم اے کا کہنا تھا کہ تمام حالات دیکھتے ہوئے رٹ آف دی گورنمنٹ فیصلہ کرتی ہے، سعودی عرب، دبئی، ترکی، ملائیشیا نےجو فیصلے کئے وہ سب کوپتہ ہیں، ملک کو ایسے امتحان میں نہ ڈالیں جس کا ازالہ نہ ہوسکے، تمام اداروں،چیف جسٹس سے بھی درخواست ہے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ پاکستان میں 10ہزار سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، اللہ معاف کرے خدا نخواستہ کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close