لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر آنے کا خطرہ
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر بھی آسکتی ہے، نئی لہر آنے کی صورت ایک اور لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔
برطانوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چالیس سالہ سروس میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، این ایچ ایس کی مدد سب سے بڑا لاجسٹک چیلنج ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ چوراسی ہزارسے زائد ہوگئیں، مریضوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
برطانیہ میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1لاکھ33ہزار495 جبکہ وائرس کے باعث اموات 18ہزار100 تک جا پہنچی ہے۔