بغداد : آیت اللہ سیستانی نے کربلا میں مکمل لاک ڈاؤن کا فتویٰ جاری کیا تھا۔
عراق کے شہر کربلا میں کورونا میں مبتلا آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔
آیت اللہ سیستانی نے کربلا میں مکمل لاک ڈاؤن کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ فتوے کے تناظر میں پندرہ دن تک کوئی بھی شہری گھر سے باہر نہیں نکلا۔
حرم امام حسین ابن علی اور حرم مولا عباس ابن علی کے تقریبا تیرہ ہزار ملازم ہیں اور زیادہ تر لوگوں کا کام عوام سے رابطہ ہے، لیکن کسی ایک ملازم میں بھی شروع سے اب تک کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔