Featuredپنجاب

حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی

لاہور: سحر و افطار کے وقت دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی اور افطار کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں9مئی تک توسیع کردی گئی جبکہ دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ اسٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح دو بجے سے چاربجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی۔

وزیر ا علی پنجاب نے کہا کہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپرمارکیٹس صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گی۔

زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close