Featuredسندھ

حکومت سندھ نے وبائی امراض ایکٹ میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت سندھ نے وبائی امراض ایکٹ2014  میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائرس کا پھیلاؤ کا سبب بننے والے اور حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس میں ترمیم کے بعد کورونا کا سبب بننے والے کسی بھی فرد، افراد، ادارے پر جرمانہ عائد کیاجاسکے گا۔ جرمانہ کم سے کم دو لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگا۔

آرڈیننس کا مسودہ ستائیس اپریل کو سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ گورنر کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے پر بھی یورپی و خلیجی ممالک کی طرز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے اس طرح کے قوانین پر پہلے سے عملدرآمد موجود ہے۔ سندھ حکومت قید کی تجویز کی حامی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close