FeaturedUncategorizedدنیا

سعودی عرب میں کوڑامارنےکی سزاکا قانون ختم

ریاض:سعودی عرب میں کوڑا مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کوٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑے مارنےکی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔

قانونی دستاویز کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ انسانی حقوق کی اصلاحات میں توسیع کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنےکی سزا دی جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے، سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close