کراچی : عدالت نےتین روز قبل درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا تھا۔
کراچی کی مجسٹریٹ عدالت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرگرفتارتاجروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے حماد پونا والا اوردیگر تاجروں کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور ڈیڑھ لاکھ روپےفی کس جرمانہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے تاجر رہنماؤں کو آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھولنے اور ہنگامہ آرائی پرگرفتار کرکے جیکسن اور ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا اور یپئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا تھا، ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی، تشدد، لاک ڈاون کی خلاف ورزی، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تاجروں کی جانب سے خود احتجاجاً گرفتاری دی گئی تھی۔