Featuredسندھ

آن لائن کاروبار کی ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے

کراچی: آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردی۔

تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے، سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

عتیق میر نے کہا کہ ہزاروں دکانیں بلااجازت، غیر محتاط کاروبار میں مصروف ہیں، لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔

رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے، تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے، حکومت جب تک چاہے لاک ڈاؤن کرے مگر تاجروں کی مالی مدد کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ آن لائن شٹر ڈاؤن کاروبار کے لیے ایس او پی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close