Featuredدنیا

قرنطینہ سینٹر میں خاتون کا گینگ ریپ

نئی دہلی : کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں خاتون کو تین ملزمان نے ہوس کا نشانہ بنا دیا

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راجھستان کی پولیس نے خاتون کو ریاستی اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا تھا۔

ایچ ایس او نے بتایا کہ خاتون جے پور جاتے ہوئے راستہ بھول گئیں اور مذکورہ گاوں میں پھنس گئیں۔

زیادتی کا شکارخاتون لاک ڈاون کی وجہ سے مادھو پور میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے پیدل ہی جے پور جانے کا فیصلہ کیا۔

گاوں والوں نے خاتون کو کورونا وائرس میں مبتلا سمجھ کر زبردستی اسکول میں تنہا چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے خاتون کو اسکول میں تنہا چھوڑنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرلیا گیا۔ان کے مطابق تمام ملزمان کی عمریں 20 برس کے لگ بھلگ ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کی عمر 40 سے 45 سال بتائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ وائرس سے متعلق طبی معائنے کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close