تہران : ایرانی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب دیا گیا تو امریکا ایران میں باون ثقافتی مقامات کو بمباری سے نشانہ بنائے گا۔
ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حازہ زادہ کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکی حملے میں شہادت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا۔