Featuredسندھ

گورنر سندھ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں ہل چل پیدا ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے دیگر اراکین نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا جو آج پازیٹو آگیا۔ گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بہت سے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی، گورنر سندھ کے مثبت آنے کے بعد تمام رہنماؤں و اراکین نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ عمران اسماعیل کو وبا سے لڑنے کی ہمت دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close