Featuredکھیل و ثقافت

سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے، بسمہ معروف

عالمی ویمن کپ میں بھارت کا پاکستان سے نہ کھیلنا افسوسناک رہا، بسمہ معروف

بسمہ معروف نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے،عالمی ویمن کپ کے لیے بھارت کا پاکستان سے نہ کھیلنا افسوسناک رہا۔

پاکستان سے نہ کھیلنے کے باوجود بھارت کو پوائنٹس ملنے کا معاملہ پی سی بی دیکھ رہا ہے،اگر بورڈنے ضرورت محسوس کی تو وہ وہ آئی سی سی سے بھی رابطہ کرسکتا ہے۔

بسمہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ویمن کا تصور اچھا ہے، ویمن کرکٹ کو تقویت ملے گی،اس وقت ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ نہیں، اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پی سی بی ڈومیسٹک ویمن کرکٹر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، ویمن کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ایسے معاملات کے حوالے سے ویمن کرکٹرز کو ہدایات ملتی رہتی ہیں۔

بسمہ نے کہا کہ ازواجی زندگی بہت شاندار گزر رہی ہے،کرکٹ کے معاملے پر شوہراور سسرالی رشتے دار بہت تعاون کرتے ہیں،جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتی رہوں گی،بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close