Featuredپنجاب

ایکسپو سینٹر لاہور میں زیر علاج کورونا مریضوں کا ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج

لاہور : ایکسپو سینٹر سے کورونا وائرس کے مریض باہر نکل آئے اور ناقص انتظامات کے خلاف شدید احتجاج ۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں بنائے گئے کورونا اسپتال میں سہولتوں کی عدم دستیابی پر مریضوں کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا ہے۔

مشتعل مریضوں نے اسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کی اور احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے باہر نکل آئے اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیں۔

مظاہرین کے مطابق ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کے بجائے سویپرز کے ذریعے سارا سسٹم چل رہا ہے۔

ایک نجی لیب کے عملہ آکر 8 ہزار روپے فیس لے کر ٹیسٹ سیمپل لے کر جاتا ہے جبکہ مریضوں کے سیمپل گم ہوجانے کی شکایات عام ہیں۔

مریضوں کو ماسک، سینی ٹائزر نہیں مل رہے، کھانا ناقص ہے، عملہ صفائی اور بیڈ شیٹ بدلنے کے بھی پیسے لیتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close