کراچی: شہر قائد میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کاامکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہے گی جب کہ شہر میں متوازی سمت کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔