Featuredاسلام آباد

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے

اسلام آباد: وزیر اعظم نے صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے، اب تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومتوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

انھوں نے صوبوں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں، بہ صورت دیگر سخت ایکشن لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close