سکھر: نیب نے گندم چوری اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں قومی احتساب بیورو نے سخت ایکشن لیتےہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی۔
نیب سکھر نے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کر کے رقم ہیڈ آفس میں جمع کرا دی۔
نیب میں محکمہ فوڈ سندھ کے خلاف 9 کیسز کی تحقیقات چل رہی تھیں جن میں سے 9 اضلاع میں 15 ارب روپے سے زائد کی گندم چوری یا اُس کی خرید و فروخت میں کرپشن کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 9اضلاع سے 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی گندم کراچی بھجوائی گئی تھی جو راستے سے ہی غائب ہوگئی تھی، 180دن کےادھار پرلی جانے والی گندم کی رقم پر 8 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔
قومی احتساب بیوروں کو گندم چوری اورکرپشن کی شکایات سکھر،لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موصول ہوئیں تھیں اور بتایا گیا تھا کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی مد میں 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ نیب کے مطابق 9کیسز میں قومی خزانے کو 15 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔
نیب نے شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ فوڈ سندھ اور ملز مالکان کے خلاف چار ریفرنس دائر کر کے تحقیقات شروع کیں، جس کے دوران فلور ملز مالکان نے قومی احتساب بیورو کو 2 ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی۔