Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن چھین لی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھارت سے ٹیسٹ اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر نئی درجہ بندی جاری کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے جبکہ بھارت کو 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر جانا پڑا ہے۔

نئی درجہ بندی مئی 2019 سے اب تک کھیلے گئے میچوں کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا نے 116 پوائنٹس کے ساتھ بھارت سے ٹیسٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ نے 115 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ بھارت طویل عرصے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی کی سرفہرست تینوں ٹیموں کے درمیان پوائٹس کا معمولی فرق ہے جہاں ہر ٹیم کو صرف ایک،ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ کی چوتھی بڑی ٹیم انگلینڈ اور پانچویں ٹیم سری لنکا ہے، جنوبی افریقہ اور پاکستان کا نمبر بالترتیب 6 اور 7 ہے۔

ویسٹ انڈیز 8 نمبر پر براجمان ہے، افغانستان کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل ہے ، بنگلہ دیش کا نمبر 10 اور زمبابوے 11 نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں عالمی چمپیئن انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 127 ہے۔

بھارت کی دوسری پوزیشن ہے اور نیوزی لینڈ 119پوائنٹس کے ساتھ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان 3 پوائنٹس کا فرق ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہے، بنگلہ دیش 7، سری لنکا 8، ویسٹ انڈیز 9 اور افغانستان کا نمبر 10 ہے۔

آسٹریلیا نے 278 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن چھین لی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بدترین تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے بھارت کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

انگلینڈ نے 268 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری اور بھارت کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑا ہے اور دونوں ٹیموں کا نمبر بالترتیب پانچواں اور چھٹا ہے جبکہ سری لنکا کا نمبر 7، بنگلہ دیش کا نمبر 8 اور ویسٹ انڈیز کا نمبر 9 ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم کو بھی دھچکا لگا ہے اور ساتویں پوزیشن سے محروم ہو کر دسویں نمبر پر آگئی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close