دادو: سندھ کے ضلع دادومیں کورونا سے جنگ لڑنے والے تمام افراد صحتیاب ہوگئے
دادو کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد کے مطابق ضلع کے تمام کورونا مریض کورونا سے جنگ جیت کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔
ضلع دادو میں 15 کیسز پازیٹو آئے تھے جن میں سے 11 مختلف دنوں پر پہلے صحتیاب ہوچکے اور ان کی ٹیسٹ بھی آج نیگیٹو آئی تھی جبکہ باقی چار مریض آج صحتیاب ہوئے ان افراد کو گھر روانہ کردیا گیا۔
اس وقت ضلع دادو میں کوئی کورونا وائرس کیس موجود نہیں۔