Featuredخیبر پختونخواہ

ضلع لوئر کرم میں امام بارگاہ دھماکا

لوئر کرم : صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے شور کے مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

پولیس کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں ہوا۔

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار یعقوب خان نے بتایا کہ دھماکا صبح 4 بجے کے وقت ہوا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص امام بارگاہ کی نگرانی پر مامور تھا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا لیکن پولیس کو واقعے میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا شبہ ہے۔

ادھر ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، انجمن حسینہ پاراچنار کے سیکریٹرری سردار حسین و دیگر افراد نے امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر مذمت کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع کرم میں فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہوا ہے لیکن دہشت گرد اس قسم کوششوں سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close