لاہور : پنجاب کے لاک ڈاؤن میں نرمی ، ڈاکٹرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار
پنجاب میں لاک ڈاؤن کی مدت9 مئی کو پوری ہونے کے بعد نرمی کا امکان ہے، جس پر ڈاکٹرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن آج 43 ویں دوز میں داخل ہو گیا ہے، جس کی مدت 9 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا سکتی ہے، جس پر ڈاکٹرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 43 روز سے بڑی مارکیٹیں بند ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد مارکیٹس کا رخ کر سکتی ہے، جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔