لاہور: وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لیے پاکستان ریلوے کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ابتدائی طور پر ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاوٴن کےبعدبھی ریزرویشن دفاتربند رہیں گے
حکومت نے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریلوے انتظامیہ کے ٹرین آپریشن بحالی کے انتظامات مکمل۔
8 مئی کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ابتدائی طور پر ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاوٴن کےبعدبھی ریزرویشن دفاتربند رہیں گے، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی، 60 فیصد بکنگ سے سماجی فاصلہ پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔
ٹرین آپریشن بحالی پرمسافر صرف آن لائن بکنگ ہی کرا سکیں گے۔