سرنگر : کشمیر میں کرنل اور میجر کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔
ماہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں نرمی نہیں کی جاتی ہے۔ کورونا کے علاج میں بھی مسلمانوں اور ہندوؤں سے تعصب برتا جارہا ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف گھناؤنے مظالم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ کشمیریوں کے مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مسلم علاقوں میں آر ایس ایس کی آبادکاریاں جاری ہیں۔
لاک ڈاؤن اور کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ بارہ مولا میں گھر گھر تلاشی کے دوران گرفتار کئے گئے چار نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔
بھارتی فوج کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو مسلم اکثریتی علاقوں میں آباد کیا جارہا ہے۔
مساجد میں عبادتوں پر پابندی ہے، جبکہ ہندو یاتریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہندوؤں کو فوری علاج فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ مسلمانوں کو قرنطینہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں سستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔