بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے سوشل بائیکاٹ کا حلف اٹھا لیا۔
مودی سرکار کے آشیر باد سے انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے خاتمے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
بھارت میں انتہاپسند ہندو بے لگام ہوگئے ہیں، مسلمان خواتین پر تشدد روز کا معمول ہے، غازی آباد کے علاقے میں بیوہ مسلمان خاتون پر پولیس اہلکار ٹوٹ پڑے۔ ہندوؤں کو لاک ڈاؤن میں ہر سہولت حاصل ہے۔
اترپردیش میں وزیراعلیٰ کی ایماء پر مسلمانوں کے سوشل بائیکاٹ کا حلف اٹھا لیا گیا ہے۔
بھارت میں ہندوؤں نے مسلمانوں خواتین کو غلام بنانے کے نعرے بھی لگانا شروع کردیئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مسلم مخالف بیانات سے بھرپور ویڈیوز ، بھارتی جنتا پارٹی کے کارکن ایسی ویڈیوز کو پھیلاتے ہیں ، سائبر کرائم سیل کو بھی ویڈیوز کے خلاف کارروائی سے روکا جارہا ہے۔
بھارتی پولیس مسلمانوں کو بلاوجہ تنگ کررہی ہے۔ مسلمانوں سے شناختی دستاویزات طلب کی جاتی ہیں، جب کہ مسلمانوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سمیت گلیوں میں مسلمانوں کے لئے بیئرر لگا دیئے گئے، جہاں سے مسلمانوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔