Featuredاسلام آباد

ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد زندگی سے محروم ہوگئے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے شرح اموات دو اعشاریہ تین تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء موت کا پروانہ بن گئی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تک 564 مریض موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح دو فیصد ہے، مگر پاکستان میں گزشتہ چند روز میں زیادہ اموات کے بعد یہ شرح دو فیصد سے بڑھ کر دو اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اموات کی شرح بڑھنا اچھا اشارہ نہیں اس کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close