کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں سے قدرتی وفات پر قبرستان کے لئے اجازت نامہ طلب کرنے سے روک دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ضلع پولیس افسران کو خط کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ کسی شخص کی قدرتی وفات پر قبرستان کے لئے اجازت نامہ طلب کرنا پولیس کا کام نہیں ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ علاقہ پولیس صرف محکمہ صحت یا شہری انتظامیہ سے اطلاع موصول ہونے پر کورونا مریض کی تدفین میں حصہ لے۔
تمام ایس ایس پی افسران اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ ایسی سرگرمیوں میں کوئی اہلکار نہ پایا جائے۔