Featuredسندھ

ایس اوپیز کے تحت مشروط کاروبار کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے

کراچی : وزیراعلیٰ آج پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کہہ چکی ہے لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم ایس اوپیزکےتحت مشروط کاروبار کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن میں نرمی لانے اور تاجروں کو ریلیف دینے کیلیے مختلف کاروبارمیں نرمی لانے غور کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  نے اتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیاہے، کچھ چیزوں میں سندھ حکومت کواختیارات دیئےگئےہیں، سندھ حکومت اپنےایس اوپیزبنائےگی اوراس پرعمل کرائے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے اپنے فیصلے خود کریں، وقت آگیا ہے ذمہ دارشہری بن کرکورونا کامقابلہ کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close