نئی دہلی: پاکستان میں ایسی دہشت گردی کرائیں گے جو مدتوں یاد رہے گی
پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں کھل کر سامنے آگئیں ، ریٹائرڈ بھارتی میجرنے باغی بلوچ رہنماؤں سے رابطوں کا اعتراف کرلیا
بھارتی ٹی وی پر لائیو شو میں اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔
سابق بھارتی میجر گورو آریا نے کہا کہ وہ پاکستان میں ایسی دہشت گردی کرائیں گے جو مدتوں یاد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، ان کے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔ میجر گورو آریا نے پاکستان کے خلاف بھارتی ریاست کے ناپاک عزائم کا اعتراف بھی کرلیا۔