Featured
نیب نیازی گٹھ جوڑ اپنے چپڑاسی سے جھوٹے بیان دلواتے ہیں
لاہور: رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ان کے موکلوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مل سکی، اربوں کھربوں کے الزام لگانے والے رو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور چیئرمین نیب کی طرف سے راولپنڈی کے شیطان کو ہر روز شہباز شریف کے خلاف بولنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے جواب جمع نہ کرائے ہوتے تو نیب لال سوہانرا متاثرین کے کیس کا تماشا نہ رچاتا۔ شہبازشریف نے 15 سال کا ریکارڈ جمع کرایا، عمران نیازی اور چیئرمین نیب پندرہ دن کا ریکارڈ جمع کردایں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپنے چپڑاسی سے جھوٹے بیان دلواتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ریل مسافروں کا قاتل آٹے، چینی اور دوائیوں کے حکومتی ڈاکوں سے عوام کی نظر ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔