حکومت کا دوبارہ لاک ڈاون کا فیصلہ ، تاجر برادری نے معاشی قتل قرار دیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد دوبارہ 31 مئی تک لاک ڈاون برقرار رہنے کا فیصلہ دیدیا
لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد دوبارہ 31 مئی تک لاک ڈاون کا فیصلہ ، کاروباری افراد نے حکومت کے فیصلے کو اپنا معاشی قتل قرار دیدیا۔
وفاقی حکومت نے کل لاک ڈاون کے خاتمے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بڑی بڑی مارکیٹیں اور بازار جزوی طور پر کھول دئیے جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کیا لیکن حکومت نے آج دوبارہ 31 مئی تک لاک ڈاون کا فیصلہ کیا جسے تاجر برادری نے معاشی قتل قرار دیا۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکومت ایک دن فیصلہ کرتی ہے اور اگلے دن اسے تبدیل کردیا جاتا ہے ہم نے لاکھوں روپے دکانوں کا کرایہ دینا ہے اگر کام نہیں کریں گے تو رینٹ کہاں سے دیں گے حکومت ہمارے کاروبار کھولے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں اور عوام کو بھی اس میں کردار ادا کرنا چاہئے تاجر برادری نے حکومت سے لاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔