Featuredپنجاب

ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن ہوگا : پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت نے ہفتے میں 3دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہفتے کے باقی دنوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ پیر ، منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی ہوگی۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے پلازے اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں ۔ 15 اضلاع میں 18 مئی تک ایس اوپیز کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہفتے میں 4 دن دکانیں اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت کھل سکیں گے، چھوٹی مارکیٹیں شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close