Featuredاسلام آباد

پاک ایران بارڈر پر ایک ہزار80 کلو میٹر باڑ لگے گی

اسلام آباد : وزارت خارجہ نےایران کی رضا مندی حاصل کرلی ،پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کیلئے این او سی جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایران کی رضا مندی حاصل کرلی گئی، باڑ سے دہشتگردوں، شرپسندوں اور اسمگلروں کی روک تھام ہو سکے گی ۔

دستاویزکے مطابق 50 ارب روپے سالانہ مالیت کی پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکی جائے گی ،پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے ملنے والے فوادہد کی روشنی میں فیصلہ کیاگیا ۔

باڑ کی تعمیر کا کنٹریکٹ اور طریقہ کار ڈیفنس سروس ریگولیشن کے تحت ہوگا،باڑ کی تنصیب کیساتھ 215 بارڈر سرویلنس سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت باڑ کی تنصیب پر 2 مرحلوں میں 30 ارب روپے جاری کرے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close