Featuredدنیا

سعودی عرب کا کورونا سے ہونے والا نقصان شہریوں سے وصول کرنے کا فیصلہ

ریاض: کورونا وائرس سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی پہنچنے والے معاشی نقصان کو سعودی عرب نے شہریوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت کی بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) میں تین گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اس کے علاوہ شہریوں کو ملنے والے رہائشی الاﺅنس کو بھی معطل کرنے کا سخت فیصلہ کیا ہے ۔

سعودی عر ب نے معیشت کا خام تیل کی عالمی منڈیوں میں انحصار کم کرنے کیلئے دو سال قبل ویلیوایڈڈ ٹیکس متعارف کروایا تھا تاہم اب کورونا وائرس کے پیش نظر یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت نے یکم جون سے رہائشی الاﺅنس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس ہنگامی منصوبے سے 26.6 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچے گا ۔

کورونا وائرس اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی طلب او ر قیمتیں کم ہونے کے باعث سعودی عرب کی آمدن میں کمی ہوئی ہے ، سعودی عرب کا تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں کیا جاتاہے۔وزیر خارجہ محمد الجدان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہیں لیکن ضروری اس لیے ہیں تاکہ درمیانے اور لمبے عرصے کیلئے مالی اور معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے اور کورونا وائرس کے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا جا سکے ۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب ملک میں اخراجات آمدن سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سعودی عرب میں بجٹ کا خسارہ نو ارب ڈالر رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close