کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کل لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 18 اموات ہوئی اور کورونا کے 593 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں کورونا کےکیسز کی تعداد12610 اور کورونا کے باعث 218 اموات ہوچکی ہیں۔
مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسا طریقہ نہ اپنایا جائے کہ حکومت کودوبارہ سختی کرنا پڑے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کل لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا۔